محکمہ داخلہ کی جہلم میں تمام کالز ریکارڈ کرنے اور سوشل میڈیا کو مانیٹر کرنے کی منظوری

جہلم: وفاقی وزارت داخلہ نے جہلم سمیت ملک بھر میں تمام کالزریکارڈ کرنے اور انکو محفوظ کرنے کی منظوری دے دی۔
انتہائی باوثوق ذرائع سے معلوم ہواہے کہ گزشتہ روز سے تمام کالز کا ریکارڈ بھی محفوظ کیا جائیگا، وٹس ایپ، ٹویٹر، فیس بک ، انسٹاگرام اور سوشل میڈیا کو بھی مانیٹر کیا جائیگا، جو پیغامات بھیجے جائیں گے وہ بھی محفوظ کئے جائیں گے۔
یہ اقدام نیشنل ایکشن پلان کے تحت ترتیب دیا گیا ہے تاکہ فون کے ذریعے دہشت گردی اور تحریب کاری کے واقعات کو روکا جا سکے اور خفیہ پیغام رسانی کی مانیٹرنگ کی جا سکے۔
حال ہی میں بیرون ملک سے بعض کالعدم گروپوں اور انفرادی رابطوں کے بعد جدید سسٹم کے ذریعے ملک بھر کی کالز ریکارڈ کرنے اور سوشل میڈیا کی مانیٹرنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ، اس سے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لئے مشکلات آسان ہو جائیں گی۔