ڈی پی او جہلم رانا طاہر رحمٰن خان کی تھانہ چوٹالہ میں کھلی کچہری، علاقہ مکینوں کے مسائل سنے

0

جہلم: راؤ سردار علی انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن انصاف عوام کی دہلیز پرپہنچانے کے مطابق رانا طاہر رحمٰن خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے تھانہ چوٹالہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

کھلی کچہری کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، اس موقع پر اے ایس پی سعد آفریدی ، راجہ زاہد نعیم ڈی ایس پی صدر سرکل،ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ،انچارج چوکی مصری موڑ سمیت تھانہ میں تعینات تفتیشی افسران،نمائندگان پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا اور لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری میں پیش ہونے والے سائلین کی درخواستوں کا میرے آفس میں الگ ریکارڈ رکھا جاتا ہے جس پر ہفتہ وار رپورٹ طلب کی جاتی ہے، سائلین اپنی بات کھل کر بتائیں تاکہ کم سے کم وقت میں سائلین کا مسئلہ حل ہو سکے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کھلی کچہری میں آئے ہوئے سائلین کی پیش کردہ انفرادی و اجتماعی مسائل کو فردا فردا سنا اور موقع پر ہی ان کے ازالے کے لیے احکامات جاری کیے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا علاقہ تھانہ چوٹالہ میں کھلی کچہری لگانے کا مقصد صرف اور صرف یہ ہے کہ وہ لوگ جو ہیڈ کوارٹرز سے دور ہیں اور میرے دفتر آسانی سے نہیں آ سکتے میں خود ان کے پاس آؤ اور ان کے مسائل کو حل کر سکوں۔

کھلی کچہری میں سائلین کی درخواستوں پر ڈی ایس پی صدر سرکل اور ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ کو موقع پر ہی سائلین کی میرٹ پر جلد از جلد دادرسی کے احکامات جاری کیے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.