خود ساختہ مہنگائی نہ روکنے والے پرائس مجسٹریٹس کو سخت کارروائی کا سامنا کرنا ہو گا۔ ڈپٹی کمشنر جہلم

0 126

جہلم: خود ساختہ مہنگائی نہ روکنے والے پرائس مجسٹریٹس کو سخت کارروائی کا سامنا کرنا ہو گا، ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانا انتہائی ضروری ہے۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اگر مستقل ایکشن لیں تو کسی ناجائز منافع خور کو من مانے ریٹ مقرر کرنے کی جرات نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے سخت کارروائی کریں عوام کو لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.