پنجاب فوڈ اتھارٹی کا تحصیل جہلم کو سیف فوڈ سٹی بنانے کا فیصلہ

جہلم کے باسیوں کیلئے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا احسن اقدام، تحصیل جہلم کو سیف فوڈ سٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سیف فوڈ سٹی کے حوالے سے جہلم میں فلیگ مارچ کا انعقاد کیا جس کی قیادت ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن نے کی۔
مارچ کا مقصد ملاوٹ اور جعل ساز مافیا کو خبر دارجبکہ عوام میں بہتر غذا کے چناؤ کا شعور بیدار کرنا ہے۔ مارچ میں شامل گاڑیوں پر سیف فوڈ آگاہی کے حوالے سے بینرز آویزاں کیے گئے۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور نے کہا کہ صاف اور غذائیت سے بھرپور خوراک انسان کی بنیادی ضرورت اور حق ہے، خوراک میں ملاوٹ یا جعل سازی کرنے والے انسانیت کے بڑے دشمن ہیں۔