جہلم میں تین بہنوں سمیت 4 افراد کو قتل کرنے والے ملزمان سے ناجائز اسلحہ برآمد

جہلم: تھانہ کالا گجراں اور تھانہ چوٹالہ کے قتل کے مقدمات میں اہم پیشرفت، پولیس نے گرفتار ملزمان سے وقوعہ جات میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔
کالا گجراں پولیس نے لنگرپور میں 4 افراد کے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزمان علی حیدر، محمد عمر، رضوان عزیز اور علی حسن سے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا
ملزم علی حیدر سے پسٹل 30 بور معہ رونڈز ،ملزم محمد عمر سے پسٹل 30 بور معہ رونڈز، ملزم رضوان عزیز سے پسٹل 30 بور معہ رونڈز اور ملزم علی حسن سے پسٹل 30 بور معہ رونڈز برآمد کر لئے گئے۔
چوٹالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم تصور حسین سے اسلحہ کلاشنکوف معہ رونڈز برآمد کر لیے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جائے گا۔