جہلم میں بارش ہونے سے موسم خوشگوار ہو گیا

0 7

جہلم: شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں بارش ہونے سے موسم خوش گوار ہو گیا، شہر میں کہیں ہلکی تو کہیں موسلا دھار بارش ہوئی۔ ہفتہ کی علی الصبح شہر کے مختلف علاقوں میں رم جھم سے موسم گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جہلم سمیت پنجاب بھر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی بارش کا امکان موجود ہے۔ محکمہ موسمیات نے 15 ستمبر سے 20 ستمبر تک موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔

جہلم شہر اور اطراف میں بھی با دل برس پڑے۔ علی الصبح کے وقت ہونے والی بارش نے اندرون شہر جل تھل ایک کر دیا۔ جس سے موسم انتہائی خوشگوار ہو گیا۔ قدرتی نظارے دل کو لبھا رہے ہیں۔ بارش سے سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرتی دکھائی دیں۔

متعدد فیڈر ٹرپ کر جانے سے شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.