نبی رحمت ﷺ کی ولادت باسعادت کل کائنات پر اللہ رب العزت کا احسان عظیم ہے۔ سید خلیل کاظمی

0 98

جہلم: نبی رحمت ﷺ کی ولادت باسعادت کل کائنات پر اللہ رب العزت کا احسان عظیم ہے، خالق کائنات نے اپنے پیارے محبوب ﷺ کو تمام جہانوں کے لئے باعث رحمت بنا کر بھیجا۔

ان خیالات کا اظہار شہر کی معروف سماجی و مذہبی شخصیت سید خلیل حسین کاظمی نے جہلم پریس کلب میں صحافیوں سے ربیع الاول کے حوالے سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ آمد مصطفی ﷺ سے کفر و شرک کا خاتما ہوا اور ظلمت و تاریکی کے سیاہ و بادل چھٹ گئے۔

انہوں نے کہا کہ نبی آخر الزماں حضرت محمد ﷺ ناموس کی حفاظت ہر مسلمان پر لازم ہے اور ختم نبوت پر کامل یقین ہی کامل ایمان کی نشانی ہے اس کا منکر دائرہ اسلام سے خارج ہے۔ آپ ﷺ کی رسالت و نبوت کا دور قیامت تک باقی رہے گا اور آپ ﷺ کی رسالت و نبوت کا آفتاب رہتی دنیا تک اپنی روشنیاں بکھیرتا رہے گا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.