نگران حکومت کا پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز تبدیل کرنے کا فیصلہ

0 51

جہلم: نگران حکومت نے ملک بھر کی پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز تبدیل کرنیکا فیصلہ کر لیا ہے۔ پاور کمپنیوں میں ٹیکنیکل، اہل اور غیر سیاسی افراد شامل کرنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق نگران وفاقی وزیر توانائی محمد علی نے پاور ڈویژن سے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تفصیلات مانگ لی ہیں، تقسیم کارکمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تبدیلی کا فیصلہ رواں ہفتے کر لیا جائے گا،بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تبدیلی کا بنیادی مقصد بجلی چوری کے خلاف جاری مہم کو شفاف اور تقسیم کار کمپنیوں کے معاملات کو بہتر بنانا ہے۔

ذرائع کے مطابق ریکوری اور چوری نہ رکی تو ڈسکوز کے بورڈف ڈائریکٹر ز تبدیل ہونگے۔ ذرائع کے مطابق ریکوری اور چوری نہ رکی تو ڈسکوز کے بورڈ ف ڈائریکٹرز تبدیل ہونگے۔

ڈسکوز کے بورڈ آف ڈائریکٹر کی کارکردگی جانچنے کیلئے وزارت پاور میں فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا ہے ایک ماہ کے بعد ڈسکوز کی کاردگی کا جائزہ لیا جائے گا، ڈسکوز روزانہ اور ماہانہ بنیادوں پر ریکوری اور چوری روکنے کی رپورٹ دیں گی، اگر ڈسکوز نے چوری نہ رو کی تو ناقص کارکردگی والے بورڈ آف ڈائریکٹرز تبدیل کر دیئے جائیں گے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.