جہلم پولیس کا ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن، 4 ملزمان گرفتار

جہلم پولیس کا ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 4 ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے 2 ملزمان محمد آصف اور انعام الحق کو گرفتار کر کے 2 عدد پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔
سوہاوہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےناجائز اسلحہ رکھنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزم عطاء المنعم سے 30 بورپسٹل معہ راؤنڈز اور ملزم ریاست علی سے9 ایم ایم پسٹل معہ راؤنڈز برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔