ڈپٹی کمشنر جہلم کی ہدایت پر ہائی وے نے سی او ڈی کالا تک سڑک کا پیچ ورک مکمل کر لیا

0 71

جہلم: ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ہائی وے نے سی او ڈی کالا تک سڑک کا پیچ ورک مکمل کر لیا، جی ٹی روڈ سے سی او ڈی کالا تک سڑک کی ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے مسافروں کو سخت دشواری کا سامنا پڑتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم جی ٹی روڈ سے سی او ڈی کالا تک سڑک جگہ جگہ سے شدید ٹوٹ پھوٹ اور خستہ حالی کا شکار تھی، گڑھے پڑنے کی وجہ سے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہوتا تھا اور گاڑی مالکان کو بھی بھاری مالی نقصان برداشت کرنا پڑتا تھا۔

اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق کو سڑک کی تعمیر نو کےلیے درخواست دی تھی جس پر فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ایکسئین ہائی وے رانا قمر علی ثاقب کی نگرانی میں ایس ڈی او ہائی وے نصیرالدین نے سڑک کو پیچ لگوا کر مکمل کر دیا ہے۔

سڑک کو پیچ لگا کر مسافروں کے لیے آسانی پیدا کرنے پر اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق، ایکسئین ہائی وے رانا قمر علی ثاقب اور ایس ڈی او ہائی وے نصیرالدین کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.