گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین جہلم میں یوم دفاع و شہداء پاکستان کی تقریب کا انعقاد

0 59

جہلم: گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین جہلم میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی ہدایات کے روشنی میں ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور ڈائریکٹر آف ایجوکیشن کالجز راولپنڈی کے مطابق 6 ستمبر یوم دفاع و شہداء پاکستان کی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔

صبح اسمبلی کے دوران شہداء کے لیے دعائیہ نشست کا انعقاد کیا گیا، طالبات نے شہداء کے بلندی درجات کے لیے دعا کی گئی۔ انگریزی، اردو تقریری مقابلہ جات سمیت قومی گیتوں کا مقابلہ کالج ہال میں منعقد کیا گیا جس میں شرکاء نے حب الوطنی اور اپنی سرزمین کی حفاظت کے لئے پاک فوج کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا، تمام مقابلوں کے اختتام پر تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر حبیب الرحمٰن اور پرنسپل ڈاکٹر غزالہ یاسمین نے جیتنے والی طالبات میں ٹرافیاں اور تعریفی اسناد تقسیم کیں۔

تقریب میں ججز کے فرائض مسز عتیقہ ایسوسی ایٹ پروفیسر ایجوکیشن، مسز شفق اسسٹنٹ پروفیسر انگلش، مسز فاخرہ شمیم اسسٹنٹ پروفیسر اردو نے سرانجام دیئے جبکہ قومی گیتوں کے مقابلے کے فاتحین میں میمونہ احتشام، سمین زہرہ، ریم عمران قرار پائیں۔ اسی طرح اردو تقاریر کی فاتح فاطمہ شبیر، زنیرہ عاصم، فاطمہ تھیں اور انگریزی تقریری مقابلوں میں فاتح حلیمہ ظہیر، ایمان عتیق، لائبہ ارشد قرار پائیں۔

تقریب میں طالبات کی آگاہی کے لئے پاکستان کے شہداء کے متعلق اور مادر وطن کے دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے زندگی کے تمام شعبوں کے درمیان اتحاد کی علامت پر مشتمل دستاویزی فلم جو کہ ملٹی میڈیا اسکرین پر دکھائی گئی جس میں دکھایا گیا کہ شہداء اپنے وطن کے لیے کس طرح قربانیاں پیش کرتے ہیں۔

کالج کے اندر مختلف مقامات پر پاک افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پلے کارڈز اور پینافلیکس آویزاں کیے گئے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.