جہلم میں پٹرول پمپ پر آگ سے جھلسنے والی بچی جان کی بازی ہار گئی

0 130

جہلم میں پٹرول پمپ پر پٹرول ڈلواتے ہوئے موٹرسائیکل کو آگ لگنے سے جھلسنے والی بچی جان کی بازی ہار گئی۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل جہلم میں جی ٹی ایس چوک اٹک پٹرول پمپ پر پٹرول ڈلواتے ہوئے موٹر سائیکل کو اچانک آگ لگ گئی جس پر ایک فیملی سوار تھی، موٹر سائیکل پر سوار قیصر سٹیج ڈیکوریٹر کی بچی آگ میں جھلس گئی۔


موٹرسائیکل پر سوار بچی کو آگ نے شدید متاثر کیا تھا جسے فوری طور ہر جناح ہسپتال کے آئی سی یو برن سینٹر منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد آج جان کی بازی ہار گئی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.