جہلم پولیس کا شراب سپلائرز کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن جاری، 5 ملزمان گرفتار

0 105

جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے احکامات پر جہلم پولیس کا شراب سپلائرز کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن جاری، 5 ملزمان گرفتار، پولیس نے شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق سول لائینز پولیس جہلم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان ہارون، عدیل، نعمان، وقاص اور وقار کو گرفتار کر لیا، ملزم ہارون سے 10 لیٹر شراب، عدیل سے 15 لیٹر شراب اور نعمان سے 20 لیٹر شراب برآمد کر لی۔

پولیس نے ملزم وقاص سے 20 لیٹر اور وقار سے 10 لیٹر شراب برآمد کر لی، پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ معاشرے سے منشیات کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.