ڈپٹی کمشنر جہلم کا متعدد سرکاری سکولوں کا دورہ، طالبعلموں کی نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کا معائنہ

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کا صبح سویرے متعدد سرکاری سکولوں کا دورہ، طلبا و طالبات کی نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کا معائنہ، سکولوں میں دستیاب سہولیات کو ذاتی طور پر چیک کرکے بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے صبح سویرے جہلم کینٹ میں میجر منیر شہید سکول، اپوا گرلز ہائی سکول اور جونیئر ماڈل سکول بلال ٹاون کا دورہ کیا جہاں انہوں نے طلباء و طالبات کی نصابی سرگرمیوں، اساتذہ کی حاضری اور سکول میں دستیاب مختلف سہولیات کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے متعدد طلبا و طالبات سے نصابی سوالات کئے اور ان سے پڑھائی کے معیار بارے معلوم کیا انہوں نے سکول انتظامیہ کو ہدایت کی کہ طلباء و طالبات کو بہترین ماحول فراہم کیا جائے اور پینے کے صاف پانی، بیٹھنے کی مناسب جگہ اور ہوا دار ماحول ہونا چاہئے۔
اساتذہ کی حاضری کوچیک کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام اساتذہ اور عملہ بروقت اپنی ڈیوٹی پر موجود ہو نا چاہئے۔