پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی بڑا اضافہ

0 148

جہلم: پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی بڑا اضافہ کر دیا گیا، مہنگائی میں ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کسی بڑے جھٹکے سے کم نہیں ہے۔

اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں 39 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا، جس کے بعد ایل پی جی کی نئی قیمت 240 روپے فی کلو مقرر ہوگئی۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 11 اعشاریہ 8 کلو گرام کا گھریلو سلنڈر 459 روپے 85 پیسے مہنگا ہوگیا جس کے بعد ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2833 روپے 49 پیسے مقرر ہوگئی۔

یاد رہے کہ اوگرا کی جانب سے اگست کیلئے ایل پی جی گھریلو سلنڈر کی قیمت 2373 روپے 64 پیسے مقرر کی گئی تھی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.