ڈپٹی کمشنر جہلم کا سبزی منڈی کا دورہ، سبزیوں اور پھلوں کی بولی کا جائزہ لیا

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے سبزی منڈی کا دورہ کیا، انہوں نے سبزیوں اور پھلوں کی بولی کا جائزہ لیا اور تمام دوکانداروں کوریٹ لسٹ لگانے کی ہدایت کی۔
ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے سبزی منڈی میں آڑھتیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سبزی اور پھلوں کومقررہ نرخوں پر فروخت کرنا ضروری ہے تا کہ خود ساختہ مہنگائی سے بچا جا سکے، تمام دوکاندار سرکاری ریٹ لسٹ بالکل واضح جگہ پر آویزاں کریں اور اسی ریٹ پر فروخت کو یقینی بنائی جائے۔
انہوں نے سبزی اور پھلوں کی بولی کا جائزہ لیا اور مختلف علاقوں سے لائی گئی سبزیوں اور پھلوں کے معیار کو چیک کیا۔