پی ڈی ایم کی نااہل حکومت نے ملک و قوم کا بیڑہ غرق کر دیا، فیصل چوہدری

0 123

جہلم: فیصل چوہدری نے کہا کہ پی ڈی ایم کی نااہل حکومت نے ملک و قوم کا بیڑہ غرق کر دیا۔ بجلی پٹرول کی قیمتوں میں اضافے، غربت، مہنگائی اور بے روزگاری کی ذمہ داری شہباز شریف، آصف زرداری، فضل الرحمٰن، اسحاق ڈار، بلاول زرداری، مریم صفدر، چوہدری شجاعت حسین اور ان کے اتحادی دیگر جماعتوں کے راہنماؤں پر عائد ہوتی ہے،لوگ خود کشیوں پے مجبور ہیں۔

معروف قانون دان فیصل چوہدری نے ایک بیان میں کہا کہ حلقہ این اے 67 میں فواد چوہدری کے شروع کروائے گئے ترقیاتی منصوبے بھی ان نکمے حکمرانوں نے بند کروائے اور جہلم میں مسلم لیگ (ن) کی مقامی قیادت منہ میں انگلیاں ڈال کر تماشا دیکھتی رہی۔ آٹا 160، چینی 185 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے، پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتیں بڑھنے سے ہر چیز پر اثر پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کو اسپیشل طیارے پر پاکستان لایا گیا انہوں نے معیشت کا بیڑہ غرق کردیا، نہ ڈالر ڈار کے قابو میں آیا نہ مہنگائی اور بے روزگاری پر کنٹرول کر سکے، شہباز شریف بیرونی دوروں پر آم آم کرتے ہی دکھائی دئیے۔

فیصل چوہدری نے کہا کہ فواد چوہدری نے ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے لیکن پی ڈی ایم کے وزراء نے جہلم میں فواد چوہدری کے شروع کروائے عوامی منصوبے بند کروا کر اپنے حلقوں میں فنڈز ٹرانسفر کروا لیے۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ جہلم میں مسلم لیگ (ن)کے نمائندے اور مقامی راہنماء خاموش تماشائی بنے رہے۔ اس سے صاف ظاہر ہے کہ انہیں عوامی مفاد سے زیادہ ذاتی مفاد عزیز ہے۔

چوہدری فیصل حسین نے کہا کہ فواد چوہدری نے ہر پلیٹ فارم پر للِہ تا جہلم دورویہ سڑک کی بات کی، نگران وزیر اعظم سے بھی بات ہوئی۔ انشاءاللہ فواد چوہدری کی دعوت پر جلد نگران وزیر اعظم جہلم کا دورہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں عوام سے سیاسی نہیں، ذاتی اور دل کے رشتے بنائے، انشاءاللہ الیکشن میں حصہ لیں گے اور منتخب ہو کر ایک دفعہ پھر علاقے کی تعمیروترقی کے لیے کردار ادا کریں گے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.