جہلم پولیس کا شراب سپلائرز کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، مزید 7 ملزمان گرفتار

جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے احکامات پر جہلم پولیس کا شراب سپلائرز کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، سات ملزمان گرفتار، مجموعی طور پر 180 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی۔
تفصیلات کےمطابق سول لائنز پولیس جہلم نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان شہروز، بلال اور اقبال کو گرفتار کر لیا، ملزم شہروز سے 20 لیٹر شراب برآمد، ملزم بلال سے 20 لیٹر اور ملزم اقبال سے 20 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
منگلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شراب سپلائر ملزم وحید کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 80 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
چوٹالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کلیم عباس اور دلاور کو گرفتار کر لیا، ملزم کلیم سے 10 لیٹر شراب اور ملزم دلاور سے 10 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
کالاگجراں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ماجد علی کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 20 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ شراب سپلائرز کے خلاف آپریشن میں تیزی لائی جائے گی۔