ضلع جہلم میں منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ، مزید 3 منشیات فروش گرفتار

0 81

جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے احکامات پر جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن جاری، تین منشیات فروش ملزمان گرفتار، مجموعی طور پر 3 کلوگرام سے زائد چرس برآمد کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق چوٹالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم طاہر کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 1 کلو 340 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

منگلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم فیصل کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 1 کلو 220 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔


للِہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم شہریار کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 540 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.