جہلم چیمبر آف کامرس کے ایگزیکٹو باڈی کا ماہانہ اجلاس،بجلی کے موجودہ زائد بلوں پر اظہار تشویش

0 62

جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نئیر افتخار قریشی ہال میں ایگزیکٹو باڈی کا گیارھواں ماہانہ اجلاس منعقد کیا گیا۔

اجلاس کی صدارت صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک خاور شہزاد نے کی، اس ماہانہ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کا شرف ابرار الحق کو حاصل ہوا۔

سیکریٹری جنرل اسامہ راشد ڈار نے پچھلے ماہانہ اجلاس کی کارروائی پیش کی اور اکاؤنٹنٹ حمزہ خلیل نے جولائی 2023 کی مالی رپورٹ پیش کی جن پر ہاؤس نے اطمینان ظاہر کیا، اجلاس میں رانا ساجد حمید نے قرار داد پیش کی جس میں بجلی کے موجودہ زائد بلوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مذمتی قرار داد پیش کی گئی۔

اجلاس میں سینئر نائب صدر جہلم چیمبر آف کامرس مظہر اکرام، سابق صدر عمر مشتاق برگٹ، ایگزیکٹو ممبران میں اسلام الدین، خبیب نوید، اسحاق ڈار، نوید اعظم، امیر عرفان، ساجد حمید، زاہد عمران چوہان، محمد اعجاز، شبیر احمد، وقاص محمود، غلام رسول، شاہد علی رانا، تیمور علی مخدوم، ڈاکٹر کوثر ناہید، حاجی زاہد حسین،ارشد لال دین اور سا بق نائب صدر جہلم چیمبر آف کامرس آفتاب احمد ساہی نے شرکت کی۔

میٹنگ کے اختتام پر صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک خاور شہزاد نے میٹنگ کے شرکاء کو ظہرانہ پیش کیا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.