جہلم میں صاف ستھرا ماحول صاف ستھری فضاء کا درس دینے والے خود ہی عوامی وبال جان بن گئے

0 136

جہلم: صاف ستھرا ماحول صاف ستھری فضاء کا درس دینے والے خود ہی عوامی وبال جان بن گئے۔

ڈسٹرکٹ سول ہسپتال جہلم کے کچرا فلتھ ڈپو میں جلائے جانے والے سول ہسپتال کے کچرے سے اٹھنے والے زہریلے دھوئیں سے گردونواح کی آبادیاں جن میں محلہ چودھریاں اور گردونواح کے مکینوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب اور محکمہ ماحولیات کی طرف سے کچرے کو آگ لگانا جرم ہے لیکن ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال کے فلتھ ڈپو میں سول ہسپتال کی انتظامیہ ماتحت عملے کے ذریعے کچرے کو باقاعدہ طور پر روزانہ کی بنیاد پر جلایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چمنی سے نکلنے والے دھوئیں کی وجہ سے ملحقہ آبادیوں کے مکین سانس سمیت دیگر مہلک بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں، جس وقت کچرے کو آگ لگائی جاتی ہے جس سے اٹھنے والے دھوئیں کے بادلوں سے مکینوں کا سانس لینا بہت ہی محال ہوجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خاص طور پر بزرگ اور چھوٹے چھوٹے معصوم بچے اس زہریلے دھویں سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں اور اس کالے سیاہ بادلوں سے اٹھنے والے دھوئیں سے ہمارے گھروں کی در و دیواریں بھی سیاہ نظر آتی ہیں ہم نے متعدد بار متعلقہ افسران سمیت ایم ایس سے بھی بلمشافہ ملاقات کر کے حالات سے آگاہ کیا ، لیکن ہماری ملاقاتیں بے سود رہیں۔

اہل علاقہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر اور اس سے متعلقہ محکمہ ماحولیات سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس عمل کو فی الفور بند کروایا جائے تاکہ اہل علاقہ کے لوگ بیما ریوں سے محفوظ رہ سکیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.