ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق کا سول ہسپتال جہلم کا دورہ، مختلف وارڈز کی تزئین و آرائش کے کام کا جائزہ لیا

0 154

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کا رات گئے سول ہسپتال کا دورہ، مختلف وارڈز کی تزئین و آرائش کے کام کا جائزہ، جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے رات گئے سول ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ہسپتال میں جاری تزئین و آرائش اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے مختلف وارڈز کا دورہ کیا، جہاں مریضوں اور علاج معالجہ کے لیے آئے ہوئے دیگر افراد سے سہولیات بارے آگاہی حاصل کی۔

ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں جاری کام کو جلد از جلد کام مکمل کرنے کی ہدایت کی تاکہ ہسپتال آنے والے افراد کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.