جہلم کے علاقہ عیدگاہ میں جہلم اور گجرات کی ٹیموں کے مابین شاندار کبڈی میچ، گجرات ٹیم فاتح

جہلم: علاقہ عیدگاہ میں جہلم اور گجرات کی ٹیموں کے مابین شاندار کبڈی میچ کا انعقاد کیا گیا۔
دونوں ٹیموں کے پہلوان نے اپنی اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرنے کیلئے ایک دوسرے پر طمانچوں سے حملے کر کے رخسار سرخ کر دئیے اور پوائنٹ سکورنگ کرنے کیلئے اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتی رہیں۔
سخت گرمی کے باوجود دور دراز کے دیہاتوں اور شہر سے آئے ہزاروں شائقین نے کبڈی گراونڈ میں زور دار طمانچہ مارنے والے پہلوان کو دل کھول کر داد دی اور کبڈی میچ کے دوران ڈھول کی تھاپ نے ثقلفتی کھیل میں اور بھی جوش و خروش پیدا کر دیا۔
تقریب کے مہمان خصوصی سابق ضلعی آفیسر کھیل چوہدری جاوید آف لوٹا کا کہنا تھا کہ علاقہ میں میدان آباد کرنے کی فضاء قائم کرنے پر نوید اسحاق (نونی)، نوید اختر(سابق کونسلر)، عزیر بٹ، مرزا اسفند، اشفاق جٹ، محمد کامران، مہر عمران، چوہدری فہیم، عمران جفری سمیت انتظامیہ کے تمام نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
چوہدری جاوید نے مزید کہا کہ اس علاقہ نے نیشنل اور انٹرنیشنل سطح پہ کبڈی میں نام پیدا کرنے والے پہلوان پیدا کیے، آج نوجوانوں کو سوشل میڈیا نے قید کر دیا جسے دیکھ افسوس ہوتا ہے۔
سخت مقابلے کے بعد کبڈی میچ گجرات نے جہلم کو ایک پوائنٹ سے شکست دے کر جیت لیا، کبڈی میچ کے اختتام پہ فاتح ٹیم سمیت بہترین کھلاڑیوں اور انتظامیہ کو یادگاری شیلڈز سے نوازا گیا۔