جہلم پولیس کا منشیات اور شراب فروشوں کے خلاف بڑا ایکشن، 10 ملزمان گرفتار

0 94

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے احکامات پر جہلم پولیس کا منشیات فرشوں اور شراب فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 10 ملزمان گرفتار کر لئے گئے، مجموعی طور پر 2 کلو 200 گرام ہیروئن، 5 کلو 870 گرام چرس اور 115 لیٹر شراب برآمد کر لی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق منگلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم تصور کو گرفتار کے لیا، ملزم سے 2200 گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔ سول لائنز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عمیر کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 1450 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔

ڈومیلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم احتشام کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 1400 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔

چوٹالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ناصر کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 1380 گرام چرس برآمد کر لی جبکہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کامران کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 1640 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔

دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شراب سپلائر ملزم صدام حسین کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 40 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی۔

سول لائنز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کی شناخت حامد اور ساگر مسیح کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزم حامد سے 15 لیٹر شراب جبکہ ملزم ساگر مسیح سے 20 لیٹرشراب برآمد کر لی گئی۔

سوہاوہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم دانش کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 20 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی جبکہ ڈومیلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے عارف جاوید کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 20 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی۔

جہلم پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا ہے کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف آپریشن میں تیزی لائی جائے گی، شراب سپلائرز نوجوان نسل کی تباہی کا سبب بنتے ہیں جن کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.