جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں ادویات کی قلت شدت اختیار کر نے لگی

جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں ادویات کی قلت شدت اختیار کر نے لگی، شہر کے مختلف میڈیکل اسٹورز پر درجنوں سے زائد ادویات کی قلت ہے۔
تفصیلات کے مطابق جہلم ضلع بھر میں اس وقت امراض قلب، بلڈ پریشر بیرین سمیت دیگر خون کی کلاٹنگ ختم کرنے والی ادویات موجود نہیں، شوگر کی دو اسمیت مختلف انسولین بھی شہر سمیت ضلع بھر میں نایاب ہو چکی ہیں۔
پارکنسنزڈیزیز، اسٹروک، فٹس، ایپی لپسی کیلئے ادویات میڈیکل سٹوروں سے غائب ہیں جبکہ ہیپا ٹائٹس کے مریضوں کیلئے دوا بیامرز بھی مارکیٹ میں موجود نہیں۔
انفیکشن ، ڈائریا کی ادویات کھانسی کا سیرپ گردوں، جگر کی ادویات اور سرجری میں استعمال ہونے والی ادویات بھی نایاب ہو چکی ہیں، پولی فیکس، پایوڈین سمیت زخموں کیلئے استعمال کریمز بھی ضلع بھر کے میڈیکل اسٹورز پر میسر نہیں۔
فارما کمپنیز کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ ڈالر کا ریٹ بڑھنے کی وجہ سے خام مال بہت مہنگا ہو گیا ہے، ڈریپ کے مقرر کردہ نرخوں پر ادویات کی فروخت کسی صورت ممکن نہیں۔ ایل سیز کھولی جائیں اور ادویات کی قیمتوں میں کمی کر کے دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔