گندم کی اونچی اڑان، یوٹیلیٹی سٹورز پر عام صارفین کیلئے 10 کلو آٹے کا تھیلا 1440 روپے کا ہو گیا

0 87

جہلم: گندم نے اونچی اڑان بھر لی، یوٹیلیٹی سٹورز پر عام صارفین کیلئے10 کلو آٹے کا تھیلا 1440 روپے کا ہو گیا۔

گندم کے نرخوں میں بار بار اضافہ سے غریب سفید پوش طبقے کا روٹی کھانا بھی مشکل ہو گیا۔ گندم کی اونچی اڑان قیمت 5 ہزار روپے من سے تجاوز کر گئی، چکی مالکان نے آٹا 170 روپے فی کلو میں فروخت کرنا شروع کر دیا ۔

یوٹیلیٹی سٹورز پر عام صارف کیلئے آٹے کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا، یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈی واپس لینے سے 10 کلو آٹے کا تھیلا 1440 روپے میں فروخت ہو گیا۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹر ڈ افراد کو 10 کلو آٹے کا تھیلا 648 روپے، 1 کلو گھی 350 جبکہ چینی 100 روپے کلو کے حساب سے ملے گی۔

یوٹیلیٹی سٹورز انتظامیہ نے ریٹ آویزاں کر دیئے ، مگر افسوس صد افسوس چینی یوٹیلیٹی سٹورز پر غائب ہے عام صارف کیلئے 10 کلو آٹے کا تھیلا 1440 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے ۔بازاروں میں دکاندار بلیک میں آٹا، چینی فروخت کر کے غریب عوام کو لوٹ رہے ہیں۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ پٹرول گیس آٹا اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ اور مہنگائی کے ہاتھوں عوام پر بدترین ظلم کیا جارہا ہے۔

شہریوں نے نگران وزیر اعظم سے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.