جہلم: ناجائز اسلحہ رکھنے اور لڑائی جھگڑا کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

0 78

جہلم پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے اور لڑائی جھگڑا کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سول لائینز پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے لڑائی جھگڑا کرنے اور ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم حفیظ اللہ بٹ گرفتار کر لیا، ملزم سے رائفل کلاشنکوف نما معہ رونڈز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

دینہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم علی رضا سے پسٹل 9 ایم ایم معہ رونڈز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف آپریشن میں تیزی لائی جائے گی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.