تین ماہ گزر گئے ای او بی آئی کے پنشنر کی پنشن میں اضافہ نہ ہو سکا، ای او بی آئی پنشنرز فورم

0 70

جہلم: ای او بی آئی پنشنرز فورم نے افسوس کا اظہار کیا کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے بجٹ تقریر میں اعلان کیا تھا کہ ای او بی آئی کے پنشنر کی پنشن میں اضافہ کیا جائے گا تین ماہ گزر گئے سابق وفاقی وزیر خزانہ کے اعلان پر عملدآمد نہ ہو سکا۔

انہوں نے کہا کہ ای او بی آئی پنشنر ز قسمپرسی کی زندگیاں گزارنے پر مجبور ہیں، ای او بی آئی پنشنرز آج مہنگائی کے پر فتن دور میں بھی معمولی پنشن پر گزارہ کرنے پر مجبور ہے۔

پنشنرز کا کہنا ہے کہ ای او بی آئی حکام کہتے ہیں کہ پنشن میں اضافے کاکوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا، اس لئے ستمبر میں بھی سابقہ پنشن 8 ہزار 500 روپے ہی ملے گی، وفاقی اور صوبائی محکموں کے اعلان کردہ اضافوں کے نوٹیفکیشن جاری ہو چکے ہیں۔

شہری تنظیموں کے عمائدین نے چیف جسٹس آف پاکستان ، نگران وزیر اعظم پاکستان کی توجہ اس اہم مسئلے پر مبذول کروائی ہے کہ ای او بی آئی کے پنشنر ز کی پنشن میں وفاقی وزیر خزانہ کی طرف سے کئے گئے اضافے کے مطابق پنشن ادا کئی جائے تاکہ ای او بی آئی کے پنشنرز اپنی سفید پوشی کا بھرم قائم رکھ سکیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.