جہلم میں گندم کے نرخوں میں ایک بار پھر بڑے اضافے نے آٹے کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا

0 71

جہلم: بازاروں اور غلہ منڈی میں گندم کے نرخوں میں ایک بار پھر بڑے اضافے نے آٹے کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا۔ نان بائیوں نے نان اور روٹی کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق گندم کی فی من قیمت 5000 روپے تک پہنچ چکی ہے ۔گندم مہنگی ہونے سے آٹے کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا۔ آٹے کا دس کلو تھیلا 1300 سے بڑھا کر 1450 روپے تک فروخت ہونے لگا۔ چکی آٹے کی فی کلو قیمت 170 روپے مقرر ہوگئی۔

دوسری جانب نان بائیوں نے شہر میں سرکاری ریٹ20روپے کی بجائے 25 روپے اور نان 30 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے ، ضلعی ہیڈکواٹر پر 70 فیصد سے زائد تندوروں پر روٹی مہنگی فروخت کی جارہی ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے روٹی کے از خود نرخوں میں اضافے کا کسی نے نوٹس لینے کی ضرورت محسوس نہیں کی جس کی وجہ سے شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں موجود تندور مالکان نے بھی روٹی کے نرخوں میں اضافے کی ٹھان لی ہے۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے مطالبہ کیا ہے ،کہ گراں فروشی کے مرتکب تندور مالکان اور نان بائیوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی جائیں تاکہ غریب ،سفید پوش طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد اپنے بچوں کو دو وقت کی روٹی مہیا کر سکیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.