جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کیخلاف ایکشن، 9 ملزمان شراب اور اسلحہ سمیت گرفتار

0 76

جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے احکامات پر جہلم پولیس کا شراب سپلائرزاور ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان تنویر اور آزاد کو گرفتار کر لیا گیا، ملزم تنویر سے 20 لیٹر شراب جبکہ ملزم آزاد سے 10 لیٹر شراب برآمد کر لی گئیں، پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان طیب اور عامر افضال کو گرفتار کر لیا، ملزم طیب سے 6 بوتلیں جبکہ ملزم عامر سے 16 بوتلیں شراب برآمد کر لی گئیں، پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

للِہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شراب سپلائر ملزم عامر شہزاد کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 5 لیٹر شراب برآمد کر لی گئیں، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

پنڈدادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان اکرم اور علی رضا کو گرفتار کر لیا، ملزم اکرم سے رائفل کلاشنکوف معہ راؤنڈز برآمد جبکہ ملزم علی رضا سے پسٹل 9 ایم ایم معہ راؤنڈز برآمد کر لئے گئے، پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

سول لائینز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان ولید اور محمد خان کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے 2 عدد 30 بور پسٹل معہ راؤنڈز برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.