ضلع جہلم کے کھاد ڈیلروں نے یوریا کھاد خفیہ گوداموں میں چھپا لی

0 76

جہلم شہر سمیت ضلع بھر کے کھاد ڈیلروں نے یوریا کھاد خفیہ گوداموں میں چھپا لی۔

یوریا کھاد کی مصنوعی قلت پیدا کر کے ڈیلرز بلیک میں من مرضی کے نرخوں 3950 سے4300 سوروپے تک فروخت کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، جس کے باعث کسان حکومت کے مقررہ نرخوں پر کھاد کے حصول کے لئے مارے مارے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے، کھادیں بروقت نہ ملنے سے فصلوں کی کاشت متاثر ہونے کا اندیشہ بھی لاحق ہو چکا ہے۔

زمینداروں نے کہا ہے کہ کھاد ڈیلروں نے جان بوجھ کر کھاد گوداموں میں محفوظ کرلی ہے تاکہ قلت پیدا کر کے کھاد کے خود ساختہ نرخ وصول کر سکیں۔

کسانوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کسانوں کے مسائل پر توجہ دینے کی بجائے اپنے دفاتر میں بیٹھ کر سب اچھا ہے کی کاغذی کارروائیاں کر کے حکومت کو مطمئن کر رہی ہے جبکہ زمینداروں کوبیشمار مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کسانوں نے نگران وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.