ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سینئر ٹورنامنٹ، ڈسٹرکٹ کرکٹ جہلم کی سینئر ٹیم نے چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا

جہلم: پاکستان کرکٹ بورڈ کی زیر نگرانی ہونے والے آل پاکستان ریجن وائز PCBریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سینئر کرکٹ چیمپئن شپ 2023 راولپنڈی ریجن میں ڈسٹرکٹ کرکٹ جہلم کی سینئر ٹیم نے چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا، جہلم کی ٹیم چیمپئن ہونے کے اعزاز پر ضلع بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی زیر نگرانی ہونے والے آل پاکستان ریجن وائز PCBریجن انٹر ڈسٹرکٹ سینئر کرکٹ چیمپئن شپ 2023راولپنڈی ریجن میں ڈسٹرکٹ جہلم کی سینئر ٹیم نے بہترین کارکردگی دکھانے پر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
ڈسٹرکٹ کرکٹ جہلم کے صدر مسعود الحسن بٹ ٹیم منیجر خورشید بٹ ٹیم کوچ کی قیادت میں ٹیم نے ٹورنا منٹ میں حصہ لیا ، ٹورنا منٹ میں کپتان محمد شہباز ، حسیب عمران ، محمد اجمل ، شعیب عامر اور احسن جاوید نے بیٹنگ اور باؤلنگ میں نمایاں کارکردگی دکھا کر اپنے ضلع جہلم کو چیمپئن بننے پر اہم رول ادا کیا۔
ڈسٹرکٹ کرکٹ کلب جہلم کی ٹیم چیمپئن بننے پر ضلع بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی ۔