اب گاؤں چمکیں گے کا جہلم میں آغاز، یوسی کوٹلہ فقیر میں ڈپٹی کمشنر جہلم نے افتتاح کر دیا

0 94

جہلم: حکومت پنجاب کے انقلابی قدم، اب گاؤں چمکیں گے کا جہلم میں آغاز، کوٹلہ فقیر یونین کونسل میں ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے افتتاح کر دیا۔ پروگرام کا مقصد دیہاتی علاقوں کو صاف و شفاف بنانا ہے، صفائی کے آغاز پر ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ فاروق نے سیکرٹری یونین کونسل کوٹلہ فقیر شکیل مسعود کیانی کی کاوش کو سراہا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے ایک انقلابی پروگرام اب گاؤں چمکیں گے کے نام سے شروع کیا گیا ہے، جس میں یونین کونسل کی سطح پر ہر گلی ہر محلے کو صاف کیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے یونین کونسل کوٹلہ فقیر میں اس پروگرام کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ میڈم مریم ملک، سیکرٹری یونین کونسلز، معززین علاقہ کی کثیر موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت شہریوں کے تمام مسائل کو حل کرنے کے لیے کوشاں ہے اور اسی سلسلے میں ایک بہت بڑا پروگرام اب گاؤں چمکیں گے کے نام سے آج شروع کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہروں میں صفائی کی صورتحال نسبتاً بہتر ہوتی ہے لیکن اب ہر گاؤں سے گندگی نکاسی آب اور کچرے کے ڈھیر ختم کرکے صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جائے گا۔ اب آپ نے اپنے گھروں کی طرح اپنے گاؤں کو بھی چمکانا ہے جس میں حکومت پنجاب آپ کو تمام تر وسائل مہیا کرئے گی اور مقامی لوگوں کے تعاون اور نگرانی میں یہ پروگرام کامیابی حاصل کرئے گا۔

اہل علاقہ نے اب گاؤں چمکیں گے پروگرام کو انتہائی خوش آئند قرار دیتے ہوئے پنجاب حکومت اور ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا اور ان کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ تقریب کے اختتام پر سیکرٹری یونین کونسل کوٹلہ فقیر شکیل مسعود کیانی نے علاقہ میں فوراً صفائی کا آغاز کروا دیا۔

صفائی کے آغاز پر ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے سیکرٹری یونین کونسل کوٹلہ فقیر شکیل مسعود کیانی کی کاوش کو سراہا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.