منہاج القرآن انٹرنیشنل (فرانس) کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریب، ڈاکٹر طاہر القادری کی شرکت

0 107

پیرس: منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس لاکورنو کے زیر اہتمام ذائقہ ریسٹورنٹ وئلئیر لے بیل میں جشن آزادی کا اہتمام زیر صدارت راجہ بابر حسین صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کیا گیا۔

شیخ الاسلام پرفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہال میں آمد پر والہانہ استقبال کیا گیا جس میں مہمان خصوصی ہیڈ آف پریس سجیلہ ،جمیل کاشف ہیڈ آف چانسری اور ہیڈ آف کانصلیٹ احسان کریم نے خصوصی شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی شیخ الاسلام پرفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری تھے، ان کے صاحبزادگان اور دیگر اہل خانہ نے بھی ان کے ہمراہ اس محفل میں شرکت کی۔

شیخ الاسلام پرفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ظاہر کی طہارت پہ توجہ دیں اور بدن کی صفائی کے لئے ہر وقت با وضو رہنا ضروری ہے اور حواس خمسہ کی طہارت پر بھی توجہ دیں۔ جھوٹ انسان کی زبان کو گندی کرتا ہے اس سے بچیں، چغلی اور غیبت سننا آپکی قوت سماعت کو گندہ کرتاہے اس سے بھی بچیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ اپنی اصلاح کریں نہ کہ ہر وقت دوسروں پہ تنقید کرتے رہیں، اس سے آپکی دنیا بھی بدلے گی اور آخرت بھی۔

پروگرام میں محفل سماع کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں منہاج نعت کونسل کی ٹیم نے خوبصورت سماں باندھا۔ نقابت کے فرائض طاہر عباس گورائیہ نے سر انجام دیئے۔ پاکستانی کمیونٹنی نے کثیر تعداد میں شر کت کی۔

شیخ الاسلام پرفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج یورپین کونسل کی طرف سے شاندار کار کردگی پر تمام شعبہ جات کو تاریخی اسناد دیں۔ آخر پر شیخ الاسلام پرفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ملک کی سلامتی اور تمام شرکاء کے لئے دعائیں فرمائیں اور تمام شرکاء کے ساتھ مصافحہ بھی فرمایااور لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.