ڈرائیورز کی جانب سے لیزر لائٹس کا استعمال شہریوں کے لئے عذاب بن گیا

0 81

جہلم: ڈرائیورز کی جانب سے لیزر لائٹس کا استعمال شہریوں کے لئے عذاب بن گیا ،حادثات روز انہ کا معمول بن گئے۔

شہری و دیہی حلقوں میں شوقین افراد نے قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے مسافر گاڑیوں، ویگنوں،کاروں، موٹر سائیکلوں،ٹریکٹروں اور رکشوں پر لیز لائٹس لگوا کر باقی شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دیں ۔ رات کے وقت لیزر لائٹس جلنے سے حادثات کی شرح میں بھی خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ لیزر لائٹس کی روشنی اس قدر زیادہ اور تیز ہوتی ہے کہ سامنے سے آنے والے ڈرائیورز کو کچھ نظر نہ آنے کے باعث حادثات کے امکان بھی بڑھ جاتے ہیں۔

اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ لیز لائٹس کی شدت اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ رات کے وقت ایک بار آنکھوں میں پڑ جائے تو نظر آنا ہی بند ہو جا تا ہے اور ایسے حالات میں کئی بار حادثات بھی رونماء ہوئے ہیں ،جن میں کئی قیمتی انسانی جانیں بھی ضائع ہوچکی ہیں۔ شہری حلقوں نے متعدد بار متعلقہ حکام کو تحریری و ذبانی طور پر آگاہ بھی کیا ،لیکن ایسے عناصر کے خلاف موثر کارروائیاں عمل میں نہیں لائی جارہی۔

شہری تنظیموں کے عمائدین نے ایس ایس پی موٹروے پولیس ، ڈی پی او جہلم، ڈی ایس پی ٹریفک پولیس سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.