جہلم پولیس نے منشیات فروش ملزم سمیت شراب سپلائر گرفتار کر لیا

0 74

جہلم: ایس ایچ او سٹی اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم سمیت شراب سپلائر گرفتار کر لیا۔

سٹی پولیس نے ملزم طیب سے 1260 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا جبکہ ملزم شوکت مسیح سے 19 بوتل شراب برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جس کا قلعہ قمع کرنے کے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.