کشمیر کالونی جہلم کی اراضی فروخت کرنے والے تحصیلدار سمیت تمام افراد دوبارہ ایف آئی اے طلب

0 74

جہلم: ایف آئی اے اسلام آباد کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے جہلم برلب جی ٹی روڈ کشمیر کالونی میں غیر قانونی رجسٹریاں کرنے والے منسٹری آف کشمیر اسلام آباد کے افسران جگہ خریدنے والے مقامی افراد اور تحصیلدار جہلم اور غیر قانونی رجسٹریاں کروانے والے مرزا ذوالفقار، ابوبکر صدیقی سمیت کو طلب کر رکھا تھا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد چوہدری کوثر محمود نے 16 اگست کو دوبارہ تمام افراد کو اپنے تحریری بیانات کے ساتھ دوبارہ طلب کر لیا ہے۔

مدعی مقدمہ سید خلیل حسین کاظمی کا کہنا ہے کہ امور کشمیر کے ملازمین نے غیر قانونی طریقے سے کروڑوں روپے وصول کر کے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے جگہ فروخت کی اور محکمہ مال کے تحصیلدار نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے غیر قانونی رجسٹریاں کیں۔

انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے اسلام آباد میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے اختیارات سے تجاوز کرنے والے اہلکاروں و افسران کے خلاف قانونی کارروائی کرئے گی اور غیر قانونی رجسٹریاں کرنے والے محکمہ مال کے تحصیلدار کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.