جہلم میں تفریحی پارکوں کی کمی، بیشتر علاقوں میں شہری تفریحی مواقعوں سے محروم

جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں تفریحی پارکوں کی کمی سے جہاں بیشتر علاقوں میں شہری تفریحی مواقعوں سے محروم ہیں، وہیں پر الطاف پارک عرصہ دراز سے کھنڈرات کی منظر کشی کر رہا ہے۔
پارک میں لگے مختلف جھولے غائب ہو چکے ہیں، بزرگ شہریوں کی چہل قدمی کے لیے تعمیر کیا گیا ٹریک بھی نیست و نابود ہو چکا ہے، الطاف پارک جو کبھی بچوں کے لیے تفریح گاہ ہوا کرتا تھا، انتظامیہ کی عدم دلچسپی کی وجہ سے مویشیوں کی چراگاہ میں تبدیل ہو چکا ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ میونسپل کمیٹی کے ذمہ داران کی عدم توجہی کی وجہ سے نشیئوں کی آماجگاہ میں تبدیل ہو چکا ہے۔
شہریوں نے منتخب ممبران قومی اسمبلی، نگران وزیراعلی پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب سے الطاف پارک کو دوبارہ سے فعال بنانے کا مطالبہ کیا ہے تا کہ شہریوں کے بچے مقامی طور پر تفریح حاصل کر سکیں۔