پٹرولنگ پولیس کے اختیارات میں اضافہ، جگہ جگہ ناکہ بندی ہونے سے شہری تحفظ محسوس کرنے لگے

جہلم: پٹرولنگ پولیس کے اختیارات میں اضافہ، جگہ جگہ ناکہ بندی ہونے سے شہری تحفظ محسوس کرنے لگے، شہریوں نے آئی جی پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہریوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے سٹرکوں پر موجود پٹرولنگ پولیس کو اختیارات دے دیئے ہیں، جس کی وجہ سے پٹرولنگ پولیس ناکہ بندی کر کے چیکنگ کرتے دکھائی دیتے ہیں، جس کی وجہ سے شہری اب اپنے آپ کو محفوظ سمجھتے ہیں۔
شہریوں نے آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ تھانوں کی طرح پٹرولنگ پولیس کو بھی مقدمات درج کرنے کے اختیارات دیئے جائیں تا کہ جرائم کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔