جہلم پولیس کا اہم کارروائیاں، چور سمیت 2 ملزمان گرفتار، مال مسروقہ اور اسلحہ برآمد

0 62

جہلم پولیس نے اہم کارروائیاں کرتے ہوئے چور سمیت 2 ملزمان گرفتار کر لئے، پولیس نے مال مسروقہ اور اسلحہ برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او سوہاوہ اور ٹیم کی اہم کارروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم اقبال کو گرفتار کر لیا، ملزم سے مال مسروقہ مالیتی 80 ہزار روپے برآمد کر لیے گئے۔

چوکی انچارج مصری موڑ جہلم اور ٹیم نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم جنید ارشد گرفتار کر لیا، ملزم سے پسٹل 30 بور معہ رؤنڈز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.