جہلم میں مذہبی سکالر انجینئر محمد علی مرزا کے قتل کا منصوبہ ناکام، ملزم تیز دھار آلے سمیت گرفتار

0 136

جہلم: مذہبی سکالر انجینئر محمد علی مرزا کے قتل کا منصوبہ ناکام، سکیورٹی گارڈ نے جان پر کھیل کر ملزم کو قابوکر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں قائم ریسرچ اکیڈمی میں مذہبی سکالر انجینئر محمد علی مرزا کے قتل کا منصوبہ سکیورٹی گارڈ نے ناکام بنادیا، ریسرچ اکیڈمی میں قتل کی نیت سے داخل ہونے والے ملزم کو تیز دھار آلے سمیت گرفتارکر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم علی حسن اکیڈمی میں انجینئر محمد علی مرزا پر حملہ کرکے جان سے مارنا چاہتا تھا، ملزم اس وقت داخل ہونا چاہ رہا تھا جب انجینئر محمد علی مرزا ریسرچ اکیڈمی میں موجود تھے۔ ملزم تیز دھار آلہ چھپا کر ریسرچ اکیڈمی کے گیٹ پر پہنچا، دوران تلاشی سکیورٹی گارڈ کو دھکا دے کر زبردستی داخل ہونے جارہا تھا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق ملزم علی حسن گجرات کا رہائشی اور جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے، تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر کے ملزم سے تفتیش کا عمل بھی جاری ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.