جہلم: سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش اور شہری کو اسلحہ کے زور پر دھمکیاں دینے والے 2 ملزمان گرفتار

جہلم میں سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش اور شہری کو اسلحہ کے زور پر دھمکیاں دینے والے 2 ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔
تفصیلات کےمطابق ایس ایچ او صدر محمد عمران اور ٹیم کی اہم کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم سمیت شہری کو اسلحہ کے زور پر دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار کر لیا۔
سوشل میڈیا پر اسلحہ کی تشہیر کرنے والے ملزم کی شناخت فراز جبکہ شہری کو اسلحہ کے زور پر دھمکیاں دینے والا ملزم کی شناخت فاروق کے نام سے ہوئی ہے۔
ملزم فراز سے رائفل 44 بور معہ راؤنڈز جبکہ ملزم فاروق سے ریوالور 32 بور معہ راؤنڈز برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے۔
اس حوالے سے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا ہے کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جائے گا۔