جہلم شہرکی سبزی و فروٹ منڈی میں متعدد سبزیوں اور فروٹ کی قیمتوں میں اضافہ

جہلم: شہرکی سبزی و فروٹ منڈی میں متعدد سبزیوں اور فروٹ کی قیمتوں میں اضافہ، سرکاری ریٹ لسٹ اور بازاروں میں فروخت ہونے والی سبزیوں کی قیمتوں میں واضح فرق ہے۔
تفصیلات کے مطابق دکانداروں نے مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے مقرر کی جانے والی سبزیوں و فروٹ کی لسٹ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے من مرضی کے نرخوں پر فروخت شروع کر کھی ہے، اس طرح پیاز درجہ اول کاسرکاری نرخ 52 روپے فی کلو مقرر ہے جبکہ بازار میں مکس پیاز 65 روپے فی کلو فروخت کئے جا رہیں ہے۔
ٹماٹر در جہ اول سرکاری قیمت 125 روپے مقرر ہے بازار میں 145 روپے، لہسن دیسی سرکاری نرخ 200 روپے مقرر ہے جبکہ بازاروں میں 250 روپے، ادرک تھائی لینڈ سرکاری ریٹ 895 روپے مقرر ہے لیکن بازاروںمیں 950 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے۔
سبز مرچ ریٹ لسٹ کے مطابق 75 روپے جبکہ بازار میں 120، آلو 72 کے بجائے 80، لیموں سرکاری قیمت 160 اور بازار میں 70 1روپے، بھنڈی سرکاری نرخ 95 روپے مقرر ہے، بازار میں 120 روپے کلو بیچی گئی، بینگن سرکاری ریٹ 125 روپے، بازارمیں 135 ، بند گوبھی سرکاری قیمت 70 جبکہ مارکیٹ میں 80 روپے، شملہ مرچ سرکاری ریٹ 130 جبکہ مارکیٹ میں 150 روپے فی کلو فروخت ہوئی۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریس خود ساختہ مہنگائی کر نیوالوں کیخلاف کارروائیاں عمل میں لائیں تاکہ مہنگائی کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔