جہلم میں بھی یوم شہدائے پولیس عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

0 79

جہلم: یوم شہدائے پولیس 4 اگست کے حوالے سے شہدائے پولیس جہلم کے اعزاز میں کوہ نور میرج ہال میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب کے مہمان خصوصی جہلم پولیس کے 12 شہداء کے اہلخانہ تھے۔

تقریب میں خصوصی طور پر اسٹیشن کمانڈر جہلم کینٹ برگیڈئیر محمد احمد مدنی، بابا عرفان الحق، ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق، ایڈیشنل سیشن جج راجہ امجد، صدر ڈسٹرکٹ بار جہلم شیخ محمد اکرام، ڈی ایس پی سپیشل برانچ سید محمود شاہ اور تمام سرکاری محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔


تقریب میں ڈی ایس پی سوہاوہ ملک ریاض احمد، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز ملک عقیل عباس اور دیگر پولیس افسران نے بھی شرکت کی۔ شرکاء نے شہدا کی قربانیوں کو زبردست انداز میں خراج عقیدت پیش کیا، شہدا کے اہلخانہ کو پھول اور تحائف پیش کیے گئے۔


اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہداء کے اہلخانہ کے لئے میرے دفتر کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، ہم سب شہداء کی لازوال قربانیوں کے ہمیشہ مقروض ہیں۔ شہداء پولیس ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں جنکی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.