جہلم پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل محمد فاروق شہید کا یوم شہادت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

جہلم پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل محمد فاروق شہید کا یوم شہادت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم پولیس کے موجودہ تھانہ کالا گجراں کے ہیڈ کانسٹیبل محمد فاروق شہید کا یوم شہادت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ یوم شہادت 3 اگست بروز جمعرات کو منایا گیا۔
یاد رہے کہ 3 اگست 2005ء کو پولیس چوکی کالا گجراں کو خفیہ اطلاع ملی کہ ملزم ناصر محمود ولد محمد زمان قوم مسلی ساکن پکھوال جہلم مجرم اشتہاری محمد قدیر ولد محمد دین قوم مسلی ساکن محلہ مخدوم آباد جادہ ضلع جہلم کے گھر موجود ہے جس پر سب انسپکٹر اختر علی انچارج چوکی کالا گجراں نے ہیڈ کانسٹیبل محمد فاروق، ہیڈ کانسٹیبل محمد مشتاق، کانسٹیبل محمد سلیمان پر مشتمل ریڈنگ پارٹی تشکیل دی۔
پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی محمد قدیر نے فائرنگ شروع کر دی،گولی سیدھی محمد فاروق کے ماتھے پر لگی جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی شہید ہوگئے۔