پنجاب پولیس کی سوشل میڈیا پالیسی اپ گریڈ، مثبت کاموں کی تشہیر کی اجازت دے دی گئی

0 85

پنجاب پولیس کی سوشل میڈیا پالیسی اپ گریڈ، مثبت کاموں کی تشہیر کی اجازت دے دی گئی ۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس فورس کی اپ گریڈ سوشل میڈیا پالیسی کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا، سوشل میڈیا پالیسی کو عصر حاضر کی ضروریات کے مطابق اپ گریڈ کیا گیا ہے۔

پولیس افسران و اہلکار محکمہ کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے والے اچھے کاموں، مثالی کارکردگی اور سروس ڈلیوری کی تشہیر کر سکتے ہیں، عوامی فلاح و بہبود کے پراجیکٹس اور مثبت تشخص پر مبنی تصاویر ویڈیوز کی زیادہ سے زیادہ تشہیر جائے، بہترین کارکردگی پر ملنے والے ایوارڈز، تعریفی اسناد کی تصاویر، ویڈیوز بھی شیئر کریں، شہدا اور غازیوں کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے والی ویڈیوز اور تصاویر کی تشہیر باقاعدگی سے جاری رکھیں۔

اپنے ذاتی اکاؤنٹ، ڈی پی اوز، آر پی اوز، فیلڈ فارمیشن، ڈی پی آر کے سنٹرل اکاؤنٹ سے اچھے کاموں اور کارکردگی کو اجاگر کریں۔ مستحکم پاکستان اور امن و امان کے لئے خدمات پر مبنی پیغام لوگوں تک ضرور پہنچائیں۔ یونیفارم کا تقدس سب سے مقدم ، لائیکس حاصل کرنے کیلئے وردی کی عزت کو پامال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں۔

کسی شہری کی تذلیل، مذہب و فرقے، قومیت کا تمسخر اڑانے کی تصاویر، ویڈیو یا کوئی مواد ہرگز شیئر نہ کریں، محکمے کی سرکاری دستاویزات ، سیکرٹ تصاویر، ریڈز یا آپریشن کی تفصیلات، انویسٹی گیشن سے متعلق کوئی بھی مواد ہرگز شیئر نہیں کیا جاسکتا، کسی ملزم کی گرفتاری پر تسمخر اڑاتی تصاویر، ویڈیو یا انویسٹی گیشن کو متاثر کرنے والا کوئی بھی مواد ہرگز شیئر نہیں کریں۔

جعلسازی سے پرہیز کریں، اچھے کام کرکے اسکی مناسب تشہیر سے محکمہ کی نیک نامی میں اضافہ کریں، اپ گریڈڈ سوشل میڈیا کے ذریعے محکمہ کے تشخص کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.