ضلع جہلم میں محکمہ ماحولیات کی عدم دلچسپی و غفلت کی وجہ سے سانس کی بیماریاں پھیلنے لگیں

جہلم: ضلع بھر میں محکمہ ماحولیات کی عدم دلچسپی و غفلت کی وجہ سے سانس کی بیماریاں پھیل رہی ہیں۔
ضلع بھر میں موجود بھٹہ خشت اور چھوٹے کارخانوں کی اکثریتی تعداد زہریلا دھواں بغیر حفاظتی اقدامات کے فضاء میں چھوڑا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے ملحقہ علاقوں آبادیوں کے مکین سانس و دمہ کی بیماریوں میں مبتلا ہو کر آئے روز خاموش موت کا شکار ہو رہے ہیں۔
محکمہ ماحولیات کے افسران و عملہ جوکہ پچھلے کئی سالوں سے تعینات ہے ،وہ چند جھوٹی سچی کارروائیاں کر کے افسران کو خوش کر دیتے ہے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر و انسپکٹر جان بوجھ کر اس ساری صورتحال پر آنکھیں بند کیے ہوئے ہیں۔
متعددبھٹہ خشت جو کہ دفتری اوقات اور چھٹی کے روز زیگ زیگ بند کر کے سرعام قانون کا کھلواڑ کرتے دکھائی دیتے ہے جبکہ ہر روز شام اور رات کے اوقات میں زہریلا دھواں فضاء میں چھوڑتے ہیں جس کی وجہ سے قریبی آبادیوں کے مکین سانس اور دمہ کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے مالکان کے خلاف سخت کارروائیاں کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔