گوادر ہو یا جہلم تختیوں پر نام لکھوانے سے منصوبے آپ کے نہیں ہوں گے۔ فواد چوہدری

0 138

جہلم: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ گوادر ہو یا جہلم تختیوں پر نام لکھوانے سے منصوبے آپ کے نہیں ہوں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے وزیراعظم شہبازشریف کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب پر اپنے ردعمل میں کہا کہ وزیر اعظم ہاؤس سے لے کر ایم پی اے کے حلقے تک نون لیگ تحریک انصاف کی حکومت کے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگا کر اپنی نالائقی اور نااہلی کو مزید واضع کر رہی ہے۔


سابق وفاقی وزیر کا مزید کہناتھا کہ گوادر ہویا جہلم تختیوں پر اپنے نام لکھوانے سے منصوبے آپ کے نہیں ہو جاتے، ایک بدترین دور اپنے انجام کو پہنچ رہا ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.