جہلم: شعبہ کھیل سے تعلق رکھنے والے لوگوں پر مشتمل وفد کی سی ای او ایجوکیشن کوثر سلیم سے ملاقات

0 93

جہلم شہر سے شعبہ کھیل سے تعلق رکھنے والے لوگوں پر مشتمل ایک وفد نے میڈم کوثر سلیم CEO ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی جہلم سے ملاقات کی۔

اس موقع پر راجہ منصور، سکندر فیروز صدر ایپکا ایجوکیشن ضلع جہلم اور اسامہ مسعود کیانی پرسنل اسسٹنٹ CEO ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی جہلم موجود تھے۔

وفد نے گورنمنٹ تبلیغ الاسلام ہائی سکول جہلم اور گورنمنٹ ایم سی اسلامیہ ہائیر سیکنڈری سکول جہلم کے گراؤنڈ جو کہ عرصہ سے کرونا کی وجہ سے بند تھے انہیں شام کے وقت کے لیے کھولنے کی درخواست کی۔

اس پر کوثر سلیم نے انہیں بتایا کہ ڈپٹی کمشنر جہلم نے شفقت فرماتے ہوئے منظوری دے دی ہے اور جلد گراؤنڈز کو کھول دیا جائے گا۔

وفد نے ڈپٹی کمشنر جہلم اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی جہلم کے ان اقدام کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.