جہلم میں بارش نے جل تھل ایک کر دیا، سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں

0 99

جہلم میں ہونے والی بارش نے جل تھل ایک کر دیا، شہر کے گلی محلوں سٹرکوں پر بارشی پانی جمع ہونے سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا، بااثر افراد نے نکاسی آب کے نالوں پر پختہ تعمیرات کر لی ۔شہریوں کا ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز ہونے والی بارش سے جہلم شہر سمیت مضا فاتی علاقوں میں بارشی پانی جمع ہونے سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ جہلم شہر کی سڑکیں گلیاں، بازار تالاب کی منظر کشی کرتی رہیں۔ بارش کا پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہونے سے قیمتی سامان خراب ہو گیا۔

جہلم کی اہم سڑکوں پر پانی کھڑا ہونے سے سڑکیں جوہڑوں کی منظر کشی کرتی رہیں جبکہ اندرون شہر سے گزرنے والے نکاسی آب کے نالے بند ہونے کی وجہ سے بارشی پانی سے بھر گئے، نالوں کے دونوں اطراف قائم گھروں، دکانوں، پلازوں میں بھی پانی داخل ہو گیا جس سے متعدد دکانوں کا سامان خراب ہو گیا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مون سون سے قبل انتظامیہ نکاسی آب کے نالوں کی صفائی ستھرائی کرواتی تھی اور نالوں پر قائم تجاوزات کو ختم کروایا جاتا تھا جبکہ رواں سال انتظامیہ نے سنجیدگی کامظاہرہ نہیں کیا جس کی وجہ سے رواں ہفتے تیسری مرتبہ شہر کی سٹرکوں پر بارشی پانی جمع ہونے سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

شہریوں نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ نکاسی آب کے نالوں پر قائم ہونے والی تجاوزات کو ختم کروائے تاکہ شہریوں کو پیش آنے والی مشکلات کا خاتمہ ممکن ہو سکے اور شہری اپنی آمدورفت جاری رکھ سکیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.